وزارت دفاع کا پی آئی اے کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے 13 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ

پیر 24 مارچ 2014 07:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)وزارت دفاع نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے)کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے 13 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پانچ نئے جہاز رواں ہفتے آپریشنل ہو جائیں گے اور پی آئی اے کے مالی خسارے میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پی آئی اے نے مالی بحران سے نکالنے کے لئے13 نئے جہاز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں پانچ جہاز رواں مالی پی آئی اے میں آپریشنل و جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہو رہی ہے ۔پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت نے پی آئی اے کو مالی بحران سے نکالنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے خسارے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔نئے جہاز آنے سے پی آئی اے خسارہ سے نکل کر منافع حاصل کرنے کے قابل ہو جائیگا۔

متعلقہ عنوان :