پاکستان میں 70 فیصد بچے بچیاں والد کو”بابا جان“کہنا پسند کرتے ہیں،رپورٹ،13 فیصد”پاپا“ جبکہ9 فیصد ”ڈیڈی “ کہتے ہیں

پیر 24 مارچ 2014 07:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)پاکستان میں 70 فیصد بچے بچیاں اپنے والد کو”بابا جان“،13 فیصد”پاپا“ جبکہ9 فیصد ”ڈیڈی “ کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک معروف سماجی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ دلچسپ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ2 سال سے39سال کی عمر تک بچے بچیاں،لڑکے لڑکیاں اپنے والد کو سب سے زیادہ بابا جان کہہ کر پکارتے ہیں جبکہ اس کے مقابلے میں مغرب زدہ معاشرے کا شکار اولاد اپنے والد کو پاپا اور ڈیڈی کہتی ہیں۔

اس طرح سے 13فیصد امداد اپنی ماں کو ”مام“،48 فیصد ”ممی جان“ کہہ کر پکارا جاتا ہے ۔سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ بچیاں اپنے والد سے بے پناہ محبت کی وجہ سے بابا جان کہہ کر پکارتی ہیں جبکہ لڑکے بھی ان کی دیکھا دیکھی والد کوپاپا جان کہتے ہیں۔3 فیصد والدین اپنے بچوں کو خود ہی پاپا جانی ،پاپا اور ڈیڈی کہنے پر مجبور کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :