بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ روسی فوجیوں نے کریمیا کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا ،روس کے ساتھ کسی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، یوکرائنی وزیر خارجہ ، جرمنی کی روس کو زیادہ سخت پابندیوں کی دھمکی

پیر 24 مارچ 2014 06:56

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) روسی فوجیوں نے کریمیا کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، یوکرائن نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ کسی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے جبکہ جرمن وزیر خارجہ فرانک والٹر شٹائن مائر نے یوکرائن کے دورے کے بعد روس کو زیادہ سخت پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق روسی فوجیوں نے بکتربند گاڑیوں کے ہمراہ کریمیا میں قائم یوکرائن کے فوجی اڈوں کا کنٹرول سنبھال لیا ۔

دریں اثناء یوکرائن کے مشرقی علاقے ڈونیٹسک میں تقریبا پانچ ہزار مظاہرین نے روس کے حق میں مظاہرہ کرتے ہوئے کیف حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان کے علاقے کے مستقبل کے تعین کے لیے بھی ریفرنڈم کروایا جائے۔ یہ خدشات بڑھتے جا رہے ہیں کہ یوکرائن کے یہ مشرقی علاقے، جہاں روسی زبان بولنے والے بڑی تعداد میں رہتے ہیں، ایسی ہی صورتحال سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر یوکرائن کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ کسی جنگ کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے ۔ا دھر جرمن وزیر خارجہ نے جرمن اخبار ’ولیٹ اَم زونٹاگ‘ سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ اگر ماسکو حکومت نے کریمیا کے بعد دیگر علاقوں پر اپنی ملکیت کا دعویٰ کیا تو یورپی یونین سخت اقدامات عمل میں لائے گی، خواہ یہ اقدامات معاشی طور پر اْس کے لیے کتنے ہی نقصان دہ کیوں نہ ہوں۔اس سے قبل اِدھر مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے اعلی ملٹری کمانڈر اور امریکی ایئر فورس کے جنرل فلیپ برِیڈ لَوّ نے یوکرائن کی سرحدوں پر چوکس روسی دستوں کی بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ دستے ری پبلک مولداویا کے علیحدگی پسند علاقے ٹرانس نستیریا کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :