پاکستان کے چھ سال،فرقہ وارانہ حملوں میں 1710افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،رپورٹ

پیر 24 مارچ 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) گذشتہ چھ سال کے دوران ملک بھر میں فرقہ وارانہ حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 1710 رہی ہے۔ ”خبر رساں ادارے“ کو موصول شدہ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ کے این سی ایم سی ڈیٹا بیس کے اعدادو شمار کے مطابق 2008ء سے 15 فروری 2014ء تک فرقہ وارانہ حملوں میں 2008ء میں 196 افراد جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

2009ء میں 264‘ 2010ء میں 244‘ 2011ء میں 239‘ 2012ء میں 385‘ 2013ء میں 336 اور 2014ء میں اب تک 46 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دستاویزات کے مطابق اس طرح ملک بھر میں 2008ء سے 15 فروری 2014ء تک مجموعی طور پر 1710 افراد فرقہ وارانہ حملوں میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ آزاد کشمیر کی وزارت داخلہ سے ڈیٹا موصول نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :