چیف الیکشن کمشنر کا تقرر چھوٹے صوبے سے کرنے کا فیصلہ،تعین صوبہ خیبر پختونخواہ یا پھر بلوچستان سے ہوسکتا ہے،ذرائع

پیر 24 مارچ 2014 06:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) چیف الیکشن کمشنر کا تقرر چھوٹے صوبے سے کرنے کا فیصلہ‘ صوبہ خیبر پختونخواہ یا پھر بلوچستان سے ہوسکتا ہے۔ ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان چیف الیکشن کمشنر کے تقرر کیلئے رانا بھگوان داس کے نام پر اتفاق ہوچکا تھا جس میں اے این پی اور ایم کیو کی بھی رضامندی شامل تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر تقرر کمیٹی میں اچانک اے این پی کے حاجی عدیل نے رانا بھگوان داس کے نام پر اعتراض کردیا۔ ایم کیو ایم اور تحریک انصاف نے بھی اے این پی کی ہاں میں ہاں ملادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایماندار شخص تو کسی بھی صوبے کا ہوسکتا ہے لیکن اے این پی کے ذہن میں ہے کہ صوبہ پنجاب اور سندھ ایک دوسرے کیساتھ مل کر ملک پر حکمرانی کرتے ہیں لیکن چھوٹے صوبوں کو کوئی خاطر میں نہیں لاتا اسلئے اب چیف الیکشن کمشنر صوبہ خیبر پختونخواہ سے ہونا چاہئے ورنہ پھر بلوچستان اس کے علاوہ ہے۔