ممکنہ کارروائی، دینی مدارس نے متحد ہوکرمزاحمت کا اصولی فیصلہ کر لیا،آئندہ ہفتے لاہور میں تمام مکاتب فکر کا مشترکہ اجلاس طلب

پیر 24 مارچ 2014 06:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)دینی مدارس نے حکومت کی طرف سے کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں بھرپور مزاحمت کیلئے متحدہوکر اپنی بقا کے لئے تحریک چلانے کااصولی فیصلہ کرلیا ہے۔حتمی فیصلہ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رھنے والے مدارس کے ناظمین کے مشترکہ اجلاس میں کیا جائیگا۔یہ اجلاس اگلے ہفتے لاہور میں منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکوتم کی جانب سے بعض مدارس کے خلاف ہونے والے آپریشن کی وجہ سے ملک بھر کے مدارس نے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو اس حوالے سے ملک بھر کے مدارس کے ناظمین کی ایک مشترکہ میٹنگ لاہور میں منعقد ہونے کا امکان ہے جس میں فیصلہ کیا جائیگا کہ حکومت کے مدارس کے خلاف اقدامات کے بعد کیا لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا ۔ایک تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :