درزی کی غلطی یا کچھ اور،صدر کی شیروانی کی فٹنگ آوٴٹ ہوگئی

پیر 24 مارچ 2014 06:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء) ایوان صدر میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کے دوران سارے اہتمام پروقار انداز میں کیے گئے تھے لیکن صدر مملکت کی شیروانی کی فٹنگ آوٴٹ ہوگئی۔ غلطی درزی نے کی تھی یا کوئی اور وجہ؟۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایوان صدر میں پروقار تقریب کے شایان شان سارے اہتمام لیکن میزبان کی شیروانی خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

سربراہ مملکت صدر ممنون حسین اسٹیج پر پہنچے تو سینے پر سلوٹوں نے ماتھوں پر شکنیں ڈال دیں، جناب صدر کی شیروانی یا تو تنگ ہوگئی تھی یا فٹنگ آوٴٹ تھی۔ اسی لیے شکم پر الجھی سلوٹیں سینے پر جاکر ٹہرگئیں۔شاید خوش خوراکی کے لیے مشہور صدر مملکت کو ایوان کے پکوان بھی راس آگئے اور اسی لیے ممنون حسین کچھ فربہ بھی ہوگئے ہیں یا ممکن ہے کام میانہ روی نے خراب کیا ہو۔صدر ممنون حسین کے درزی کا کہنا ہے کہ سادہ طبع صدر مملکت لباس کے معاملے میں بھی سادگی پسند ہیں۔ اسی لیے ان کے آرڈر کی تیاری میں وہ خاص خیال رکھتے ہیں۔