پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں500وکٹیں مکمل کرلیں

پیر 24 مارچ 2014 06:51

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)پاکستان کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں500وکٹیں مکمل کرلیں،وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے،شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی بلے باز میکسوئل کو آؤٹ کرکے اپنی500ویں وکٹ حاصل کی،اس سے قبل پاکستان کی طرف سے یہ اعزاز وسیم اکرم،عمران خان اور وقار یونس حاصل کرچکے ہیں،شاہد آفریدی پہلے اسپنر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :