15 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ 4 اپریل سے بھارت میں شروع ہو گی، پاکستانی ٹیم تا حا ل بھارتی این او سی کی منتظر

پیر 24 مارچ 2014 06:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24مارچ۔2014ء)15 ویں ایشین انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ 4 اپریل سے بھارت میں شروع ہو گی کیلیے قومی جونیئر ٹیم کو بھارتی حکومت کی جانب سے تا حال این او سی جاری نھیں ہوسکا۔

(جاری ہے)

پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ کے مطابق بھارتی ریاست چندی گڑھ کے شہر موہالی میں10اپریل تک شیڈول اس چیمپئن شپ میں شرکت کی خاطر وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ سے حکومتی این او سی کے اجراء کیلیے پی ایس بی کو 10یوم قبل تمام ضروری دستاویزات ارسال کر دی گئی تھیں،وقت کی قلت کے سبب ایونٹ کے لیے قومی جونیئر ٹیم کے ویزوں کیلیے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے رجوع کیا جاچکاہے، تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے ابھی تک این او سی نھیں مل سکا،دوسری جانب چیمپئن شپ کیلیے قومی جونیئر ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات سے اسلام آباد کے پی ایس بی اسنوکر ہال میں شروع ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :