بہت جلد جھوٹے مقدمات سے بری ہو جاؤں گا ، پرویز مشرف،ملک کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،مجھ پر جھوٹے الزامات لگا کر مجھے ڈرا دھمکا کر ملک سے نکالنا چاہتے ہیں، وہ دوبارہ ملک کی سیاست میں آئیں گے اور ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرکے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا،ا ے پی ایم ایل قصور کے سینئیر نائب صدر سے ٹیلی فونک گفتگو

منگل 25 مارچ 2014 07:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)سابق صدر جنرل (ر )پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد جھوٹے مقدمات سے بری ہو جائیں گے ، ملک کو اس وقت شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں،مجھ پر جھوٹے الزامات لگا کر مجھے ڈرا دھمکا کر ملک سے نکالنا چاہتے ہیں، وہ دوبارہ ملک کی سیاست میں آئیں گے اور ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرکے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار نائب صدر آل پاکستان مسلم لیگ ،صدر آل پاکستان سٹی قصور و سینئر نائب صدر انجمن آرائیاں میاں محمد شریف آف نتھے والا نے ا پنے ڈیرہ پر ایک تقریب سے خطاب اور بعد ازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ان کی گزشتہ رو ز پرویز مشرف سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جس میں ملکی حالات پر خصوصی گفتگو ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے انہیں بتایا کہ وہ بہت جلد اپنے اوپرڈالے ہوئے جھوٹے مقدمات سے فارغ ہو جائیں گے اور اس وقت ملک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موجودہ حکمران اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں اور مجھ پر جھوٹے الزامات لگا کر مجھے ڈرا دھمکا کر ملک سے نکالنا چاہتے ہیں لیکن میں ڈرنے والا نہیں ہوں بہت جلد یہ تمام الزامات جھوٹے ثابت ہونگے اور ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب کرکے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ملک اس وقت شدید بحرانوں کا شکار ہے مہنگائی ،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ہے ہماری حکومت کا دور ایک سنہرا دور حکومت تھا عوام خوش حال تھی اب ملک کی عوام کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے انہوں نے مزید بتایا کہ 31مارچ کو ان کی والدہ کی سالگرہ کا دن ہے اور انشاء اللہ 31مارچ کا دن میرے لئے خوشخبریوں کا دن ہو گا ۔

میاں شریف نے کہا کہ 31مارچ کو وہ اپنے گاؤں میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کریں گے جس میں ان کی والدہ کی درازی عمر اور پروز مشر ف کی صحت یابی اور کامیابی کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :