11 ماہ کی ریکارڈ مدت میں میٹرو بس جیسا عظیم الشان شاہکار بنایا جا سکتا ہے تو نظام بھی بدلا جا سکتا ہے، شہباز شریف،پاکستان کی خواتین باصلاحیت ہیں ، طب، انجینئرنگ، تعلیم، صحت اور قومی ترقی کے دیگر شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،قوم کو اپنی باصلاحیت بیٹیوں پر فخر ہے، خواتین ڈگریاں حاصل کرکے گھروں میں بیٹھنے کی بجائے میدان عمل میں آئیں،وزیراعلیٰ کی اپیل،محکمہ تعلیم کے حکام تعلیم وتحقیق کے معیار کوعالمی یونیورسٹیوں کے ہم پلہ بنائیں، پنجاب حکومت کے خزانے نچھاور کرنے کیلئے تیار ہوں،محنت، امانت، دیانت، اجتماعی کاشوں اور جدوجہد کے ذریعے ملک کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب