تمام سیاسی، مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی مذاکرات کی حامی ہیں،گورنرپنجاب

منگل 25 مارچ 2014 06:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)گورنرپنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ تمام سیاسی، مذہبی جماعتیں اور سول سوسائٹی مذاکرات کی حامی ہیں۔

(جاری ہے)

گورنرپنجاب چوہدری سرور کا لاہور میں نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کو شک تھا کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں، حکومت سنجیدہ ہے، سب کا شک دورہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب طالبان کو بھی چاہیے کہ وہ آئین اور جمہوری اداروں کو تسلیم کرتے ہوئے مذاکرات کا عمل آگے بڑھائیں۔

متعلقہ عنوان :