محکمہ خوراک بلوچستان نے حکومت بلوچستان کی ذمہ داری پر بینکوں گندم کی خریداری کی مد میں لئے گئے 2ارب 44کروڑروپے کے قرض میں سے ایک ارب 36کروڑ روپے بشمول مارک اپ ادائیگی کردی

منگل 25 مارچ 2014 06:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)محکمہ خوراک بلوچستان نے حکومت بلوچستان کی ذمہ داری پر بینکوں گندم کی خریداری کی مد میں لئے گئے 2ارب 44کروڑروپے کے قرض میں سے ایک ارب 36کروڑ روپے بشمول مارک اپ ادائیگی کردی ہے باقی ماندہ قرض کی رقم اپریل2014ء تک کردی جائے گی ان خیالات کا اظہار ناظم محکمہ خوراک حاجی حق نواز مندوخیل نے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ محکمہ خوراک عوام کو فلور ملزم کے ذریعے سستا اور معیاری آٹا کی فراہمی کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت کام کررہاہے، ہر سال نصیرآباد،جھل مگسی اور سبی زونز کے زمینداروں سے معیاری گندم کی خریداری کی جاتی ہے اس ضمن میں حکومت بلوچستان کی ذمہ داری پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے قرضہ حاصل کیاجاتاہے انہوں نے بتایاکہ سال2013ء میں پانچ لاکھ بوری معیاری گندم خریدی گئی تھی سال 2014ء کیلئے گندم کی خریداری کیلئے پالیسی بنائی جارہی ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے منظوری کے بعد10لاکھ بوری معیاری گندم نصیرآباد، جھل مگسی اور سبی زونز کے زمینداروں سے خریدی جائے گی انہوں نے کہاکہ بحیثیت ناظم محکمہ خوراک گندم کی خریداری میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی خریدشدہ گندم کی سٹوریج صاف وشفاف اور محکمہ کی پالیسی کے تحت کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :