نیب پشاور محکمہ انکم ٹیکس کے ایک گریڈ 19 افسر اور دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ،جعلی انکم ٹیکس ریفنڈ کے ذریعے قومی خزانے کو سولہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام

منگل 25 مارچ 2014 06:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب) پشاور نے محکمہ انکم ٹیکس کے ایک گریڈ 19 افسر اور دو اہلکاروں کو جعلی انکم ٹیکس ریفنڈ کے ذریعے قومی خزانے کو سولہ کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ انکم ٹیکس کے افسر آصف حیدر اورکزئی کو پشاور سے گرفتار کیا گیا وہ اس وقت کمشنر انکم ٹیکس ایبٹ آباد کے عہدے پر کام کررہے ہیں اسی کیس میں گرفتار کئے گئے دیگر ایف بی آر کے دو اہلکاروں میں محمد صدیق اور محمد ہارون شامل ہیں ان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی انکم ٹیکس ریفنڈ کے ذریعے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔ نیب نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :