حب حادثے جاں بحق 33 افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل ، اجتماعی قبر میں امانتاً تدفین کردی گئی

منگل 25 مارچ 2014 06:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء) بلوچستان کے صنعتی شہر حب کے علاقے گڈانی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے 33 افراد کی شناخت کیلئے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرکے اجتماعی قبر میں امانتاً تدفین کردی گئی ۔

(جاری ہے)

یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ دو روز قبل گڈانی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 35افراد جل کر لقمہ اجل بن گئے تھے جن میں ایک کی شناخت کرلی گئی تھی جبکہ 34 نعشیں ناقابل شناخت تھیں جنہیں کراچی ہسپتال کے مردہ خانے میں رکھا گیا جن کی شناخت کیلئے حکومت اور انتظامیہ نے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا صوبائی سیکرٹری داخلہ اسد رحمان گیلانی نیخبر رساں ادارے کو بتایا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں یہ لاہور اسلام آباد بھیجے جائینگے اور 4 سے 6 ہفتے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ موصول ہونے میں درکار ہونگے ذرائع نے بتایا کہ 33 نعشوں کے تابوت پر مخصوص کوڈ نصب کرکے ان کی حب میں اجتماعی قبر میں امانتاً تدفین کی گئی ہے ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا جائیگا