ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ،گروپ اے میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو3رنز سے شکست دے دی ،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈکی ٹیم کم ترین سکور39رنزپرڈھیر ،سری لنکانے میچ 9وکٹوں سے جیت لیا

منگل 25 مارچ 2014 06:48

چٹاکانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25مارچ۔ 2014ء)ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے گروپ اے کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو3رنز سے شکست دے دی،جے پی ڈومنی کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ20اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر170رنز بنائے،جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈومنی نے 86اور ہاشم آملہ نے41رنز کی اننگز کھیلی،نیوزی لینڈ کی طرف سے انڈرسن نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

171رنز کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کیا،نیوزی لینڈ کی طرف سے ولیمزسن نے51رنز اور راس ٹیلر نے 62رنز کی اننگز کھیلی۔آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو7رنز درکار تھے لیکن ڈیل اسٹین نے نیوزی لینڈ کے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور صرف4رنز دئیے اور اپنی ٹیم کو فتح یاب کرادیا،راس ٹیلر نے62رنز بنائے لیکن ٹیم کو نہ جتوا سکے،نیوزی لینڈ کی ٹیم20اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر168 رنز بناسکی،جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈیل اسٹین نے4اور عمران طاہر نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

جے پی ڈومنی کو شاندار بیٹنگ کی بدولت مین آف دی میچ قراردیا گیا ۔ادھرٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈکی ٹیم کم ترین سکور39رنزپرڈھیرہوگئی ،سری لنکانے میچ 9وکٹوں سے جیت لیا۔نیدرلینڈکی ٹیم سری لنکن باوٴلرکاسامنانہ کرسکی اورپوری ٹیم 11ویں اوورمیں 39رنزپرڈھیرہوگئی۔ سری لنکا کے انجیلو میتھیور کو مین آف دی میچ قرارد یا گیا ۔نیدرلینڈکی ٹیم کے 5بیٹسمین کھاتہ نہ کھول سکے اورصفرپرآوٴٹ ہوگئے ،تاہم کروپرنے 16رنزکی اننگزکھیلی۔

سری لنکاکی طرف سے انجلیومیتھیوزاورمینڈس نے تین ،تین اورملنگانے 2کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔اس میچ میں کئی عالمی ریکارڈبھی بنے ،نیدرلینڈ کی ٹیم کم ترین سکورپرآوٴٹ ہوگئی ۔اس سے قبل کینیاکی ٹیم افغانستان کے خلاف 56رنزکے سکورپرڈھیرہوگئی تھی ۔سری لنکانے ٹی ٹونٹی کاکم ترین ہدف 40رنزباآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر5اووروں میں پوراکرلیا۔پیرا14رنزبناکرآوٴٹ ہوگئے دلشان نے 12اورجے وردھنے نے 11رنزبنائے۔سری لنکا کے انجیلو میتھیور کو مین آف دی میچ قرارد یا گیا ۔ سری لنکا کی عالمی کپ میں یہ مسلسل دوسری کامیابی ہے اس سے قبل انہوں نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :