وزیراعظم محمد نواز شریف اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت افغانستان اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال،افغانستان کے مصالحتی عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے،انجیلا مرکل

بدھ 26 مارچ 2014 06:50

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پرامن اور خوشحال افغانستان مستحکم پاکستان کے مفادمیں ہے اور افغانستان میں امن وامان کیلئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

(جاری ہے)

منگل کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ملاقات کی جس میں پاک جرمن تعلقات اور افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان سے نیٹو فورسز کے انخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا تھا کہ افغانستان کے مصالحتی عمل میں پاکستان کا اہم کردار ہے،کیونکہ افغانستان کی سلامتی میں ہی پاکستان کی سلامتی ہے اور بہتر افغانستان مستحکم پاکستان کیلئے ضروری ہے،اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی جرمن چانسلر کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال اور پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اور افغانستان کی فضاء کو پرامن بنانے کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان نے طورخم بارڈر پر نیٹو سپلائی کو بھی کھول دیا ہے۔