جاپان میں خطوں میں ’کیش‘ ملنے لگا

بدھ 26 مارچ 2014 06:42

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)جاپان کے دو شہروں میں درجنوں شہریوں کو اپنے گھروں کے ڈاک کے ڈبوں میں روپے اور انعامی واوٴچر ملے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹوکیو سے تین سو اسی کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع شہر اکوما میں ایک اپارٹمنٹ کمپلکس میں تیس گھروں کو بیس اور اکیس مارچ کو مجموعی طور پر سات لاکھ ساٹھ ہزار ین یا ساڑھے پانچ ہزار پاونڈ اپنے ڈاک کے ڈبوں میں ملے ہیں۔

مقامی اخبار کے مطابق سب سے زیادہ ملنے والی رقم ایک لاکھ سینتیس ہزار ین تھی۔

(جاری ہے)

کچھ لوگوں کو لفافوں میں سکے ملے اور کچھ لوگوں کو گفٹ واوٴچرز ملے۔اکوما کی پولیس کے مطابق آدھے سے زیادہ لوگوں نے یہ رقم اور واوٴچر رکھنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ سب کچھ بہت پراسرار ہے۔اس بارے میں ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ دریا دل شخص کون ہے جو لوگوں میں پیسے اور گفٹ واوٴچر تقسیم کر رہا ہے۔ پولیس اس رقم اور گفٹ واوٴچرز کو گمشدہ چیزوں کے ّزمرے میں ڈال رہی ہے۔ حکام سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ کر رہی ہے اور گفٹ واوٴچرز کے سیریل نمبر دیکھ کر ان کے خریدنے والے کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔دس دن قبل کاواسکی کے شہر میں بھی تیس گھروں کو اسی طرح کے پارسل اور خط موصول ہوئے تھے۔