مصر،اخوان المسلمون کے سربراہ اور چھ سو کے قریب دیگر افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت شروع

بدھ 26 مارچ 2014 06:44

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)مصر میں اخوان المسلمون کے سربراہ اور چھ سو کے قریب دیگر افراد کے خلاف قتل سمیت مختلف الزامات کے تحت مقدمے کی سماعت منگل 25 مارچ سے شروع ہو گئی ہے۔ وکلائے دفاع نے اس سماعت کا بائیکاٹ کیا۔

(جاری ہے)

ابھی ایک روز قبل ہی اسلام پسند معزول صدر محمد مْرسی کے پانچ سے زائد حامیوں کے لیے سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا۔ اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع اور 682 دیگر افراد کے خلاف منگل کو مقدمے کی سماعت مینیا صوبے کی اسی عدالت میں ہوئی جہاں پیر کو اسی اسلام پسند جماعت کے 529 حامیوں کے لیے سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔ وکلائے صفائی نے بے ضابطگیوں کی شکایت پر منگل کی اس سماعت کا بائیکاٹ کر رکھا تھا۔

متعلقہ عنوان :