لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ،ہنگامی لینڈنگ کے باعث اندرون اور بیرون ملک جانے والی دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر

بدھ 26 مارچ 2014 06:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء) باکمال لوگوں اور لاجواب سروس پی آئی اے کی مدینہ سے آنے والی پرواز کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز مدینہ ایئرپورٹ سے 500 مسافروں کو لے کر لاہور آرہی تھی کہ دوران پروازجہاز کا اگلا پہیہ جام ہوگیا جس پر پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا جس کے بعد ایئرپورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد اندرون اور بیرون ملک جانے والی دیگر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوگیا جبکہ متاثرہ طیارے کو رن وے سے ٹرالی کی مدد سے ہٹادیا گیا۔

متعلقہ عنوان :