فیصل آباد،ایوان صنعت وتجارت کی 40ویں سالگرہ کی تقریب کا سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مقام تبدیل ،صدر ممنون حسین تقریب میں شرکت کریں گے

بدھ 26 مارچ 2014 06:39

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)صدر مملکت ممنون حسین نے آج (بدھ کو )فیصل آبادایوان صنعت وتجارت کی 40ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنی ہے ،تقریب ایوان صنعت وتجارت کے ہال میں منعقدہونی تھی لیکن اسے سیکورٹی وجوہات کی بناء پر مقامی ہوٹل میں منتقل کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ انتظامیہ اوردیگرسرکاری ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں صدرپاکستان کاایوان صنعت وتجارت کے ہال میں خطاب پرسیکورٹی وجوہات پراپنے خدشات کااظہارکیاتھاچنانچہ فوری طورپرپروگرام کوتبدیل کرکے مقامی ہوٹل میں منتقل کردیاگیاہے ،صدرکی دیگرمصروفیات بھی ملتوی کردی گئیں ۔

صدرکی تقریب میں صرف سرکاری میڈیاکی پی ٹی وی اورسرکاری نیوزایجنسی کے علاوہ دیگرالیکٹرانک وپرنٹ میڈیاکوبھی داخلے سے روک دیاگیاہے ،اس سلسلے میں جاری کئے گئے تمام کارڈزمنسوخ کردیئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :