لاہورہائیکورٹ نے حلقہ این122کے ریکارڈ کے معائنہ کی اجازت دینے کیخلاف وفاقی حکومت سے16اپریل تک جواب طلب کرلیا

بدھ 26 مارچ 2014 06:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء) لاہورہائیکورٹ نے عمران خان کوحلقہ این122کے ریکارڈ کے معائنہ کی اجازت دینے کیخلاف وفاقی حکومت سے16اپریل تک جواب طلب کرلیا، لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمرعطابندیال نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو سردار ایاز صادق کی جانب سے بتایاگیا کہ انتخابات کے بعدالیکشن کمیشن انتخابات کے بعد ریٹرننگ آفیسر کوریکارڈ کے معائنہ کی اجازت نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

عمران خان کے وکیل احمد اویس کا کہناتھا کہ ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کے ماتحت ہے چیف جسٹس عمرعطابندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدلیہ نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر انتخابات کرائے سیاستدان عدلیہ کو اپنے تنازعات میں نہ گھسیٹیں پریئذائیڈنگ افسران کی غلطیوں کا ساراملبہ عدلیہ پر ڈال دیاگیا انتخابات میں الیکشن کمیشن کا نظام خراب تھا مگر ذمہ دار ماتحت عدلیہ کو ٹھہرانا درست نہیں چیف جسٹس نے یہ بھی کہاکہ وقت آگیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنا انتظامی کردار ادا کرے کسی جج ریٹرننگ افسرکے خلاف ثبوت ہیں توسامنے لائیں الزام تراشی نہ کی جائے۔ عدالت نے انتخابات کے بعد ریٹرننگ افسران کے اختیارات پر وفاق سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت 16اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :