پنجاب کی فلور ملوں نے فائن آٹے اور میدے کی قیمت ایک روپے فی کلو گرام بڑھا دی

بدھ 26 مارچ 2014 06:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)پنجاب کی فلور ملوں نے فائن آٹے اور میدے کی قیمت ایک روپے فی کلو گرام بڑھا دی۔ ایک ماہ میں دوسری مرتبہ نرخ بڑھائے گئے‘ اضافے کے بعد فائن آٹے اور میدے کی بوری کی قیمت3900 روپے پر پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

50 کلو گرام بوری کی قیمت اس سے قبل3850 روپے پر موجود تھی۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمتیں بڑھنے کے باعث اضافہ ناگزیر تھا۔

متعلقہ عنوان :