کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن بعد ہی مندی کے بادل چھٹ گئے، کے ایس ای100انڈیکس 3نفسیاتی حدوں کے ساتھ26600کی سطح پردوبارہ بحال ہو گیا

بدھ 26 مارچ 2014 06:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26مارچ۔ 2014ء)کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن بعد ہی مندی کے بادل چھٹ گئے،منگل کے روزکاروباری سرگرمیوں میں تیزی کی بدولت کے ایس ای100انڈیکس 3نفسیاتی حدوں کے ساتھ26600کی سطح پردوبارہ بحال ہو گیا جبکہ80ارب سے زائد روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 63کھرب روپے سے بڑھ کر ایک بار پھر64کھرب روپے کی سطح عبور کر گیا ۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کوکاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے ہوا تاہم ملک کے بڑے مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ کو سہارا دینے کی غرض سے بھاری سرمایہ کاری کے سبب مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہو گئی اور کاروبار ی سرگرمیاں بڑھنے لگی جس سے بازار حصص کا کاروبار گذشتہ روز کی نسبت1کروڑ شےئرز زیادہ ہوا جبکہ مقامی سرمایہ کار فرٹیلائزر ،سیمنٹ ، کیمیکل، سیمنٹ اور کمرشل بینکوں میں سرگرم رکھائی دیئے جس سے ان شعبوں میں معمول سے زیادہ کام ہوا اور انڈیکس 26400 ،26500اور26000کی نفسیاتی حدوں کو عبور کر گیا،مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنک کے رجحان میں کمی کے بعد مارکیٹ میں مثبت رجحان پیدا ہوااسی لئے کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 278.73پوائنٹ کے اضافے سے 26391.41پوائنٹ سے بڑھ کر 26670.14پوائنٹ تک جا پہنچا اسی طرح 217.90پوائنٹ کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18928.39پوائنٹ اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 19782.50پوائنٹ سے بڑھ کر 20033.11پوائنٹ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 80ارب84کروڑ82لاکھ35ہزار سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 63کھرب81ارب 93کروڑ79لاکھ 95ہزار 503روپے سے بڑھ کر 64کھرب62ارب 78کروڑ62لاکھ 30ہزار 976روپے ہو گیا ۔منگل کو مارکیٹ میں 11کروڑ19لاکھ حصص کا کاروبار ہوا جبکہ پیر کو 10کروڑ87لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز مجموعی طور پر 338کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے 202کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،113میں کمی اور 23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ 1کروڑ12لاکھ ،اینگرو فرٹیلائزر لمیٹڈ 65لاکھ ،فوجی سیمنٹ 59لاکھ ،لافارج پاکستان 47لاکھ اور فاطمہ فرٹیلائزر 45لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 396.50روپے اور نیسلے پاکستان کے بھاؤ میں 100روپے کا اضافہ جبکہ باٹا پاکستان کے بھاؤ میں 54.93روپے اور سافہائر فائبر کے بھاؤ میں 13.55روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :