روپے کی قدر میں اضافے کا سفر جاری ،انٹر بینک میں ڈالر 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا، انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 2 روپے پر پہنچ گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 07:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) روپے کی قدر میں اضافے کا سفر جاری ہے اور بدھ کوانٹر بینک میں ڈالر 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیاجبکہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 2 روپے پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کو انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں5پیسے کا اضافہ ہوا اور ڈالر کی قیمت خرید 98روپے سے کم ہوکر97.95روپے اور قیمت فروخت 98.10روپے سے کم ہو کر98.05روپے ہو گئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 99.95روپے سے کم ہو کر99.90روپے اور قیمت فروخت 100.20روپے سے کم ہو کر100.10روپے ہو گئی ۔

فوریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز روپے کے مقابلے یورو کی قدر میں بھی50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 139.25روپے سے کم ہو کر138.75روپے اور قیمت فروخت 139.75روپے سے کم ہو کر139.25روپے ہو گئی اسی طرح 10پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 166.50روپے سے کم ہو کر166.40روپے اور قیمت فروخت 167روپے سے کم ہو کر166.90روپے ہو گئی ۔

(جاری ہے)

فوریکس رپورٹ کے مطابق بدھ کو یو اے ای درہم اورسعودی ریال کی قدر میں بالترتیب 10،5پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے یو اے ای درہم کی قیمت خرید 27.55روپے سے کم ہو کر27.50روپے اور قیمت فروخت 27.85روپے سے کم ہو کر27.75روپے ہو گئی جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 26.90روپے سے کم ہو کر 26.85روپے اور قیمت فروخت 27.15روپے سے کم ہو کر27.10روپے پر آگئی ۔ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ کے درمیان ڈالر کی خریداری کا فرق2 روپے ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :