پاکستان،یورپی یونین کادوطرفہ تعلقات کے فروغ پراتفاق ، کیتھرین ایشٹن کی پاکستان میں جمہوری اداروں اور قانون کی حکمرانی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی

جمعرات 27 مارچ 2014 07:11

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)پاکستان اور یورپی یونین نے توانائی ، ماحولیاتی تبدیلی ، تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں مذاکراتی عمل مستحکم بنانے اور پانچ سالہ معاہدے کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔یہ اتفاق رائے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مذاکرات کے دوسر ے دور میں طے پایا جو برسلز میں ہوا۔وزیراعظم کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز نے پاکستان اوریورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن نے یورپی یونین کی نمائندگی کی ۔

اس موقع پر یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکورٹی پالیسی کی نمائندہ کیتھرین ایشٹن نے پاکستان میں جمہوری اداروں اور قانون کی حکمرانی کیلئے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا جبکہ مشیر خارجہ نے غربت کے خاتمے ، پینے کے صاف پانی اور دیہی اور بارانی علاقوں میں آبپاشی کیلئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کے تناظر میں اقوام متحدہ کے متعلقہ کنونشن پر موثر عملدرآمد کیلئے مذاکرات اور تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر مشیر خارجہ اور یورپی نمائندہ نے معیشت ، توانائی ، تجارت اور تارکین وطن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا اور افغانستان ، بھارت ، مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی امور پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔ تیسرے پاکستان یورپی یونین تذویراتی مذاکرات اگلے سال اسلام آباد میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :