پاکستان نے65 سال کے قرضہ میں سے6 فیصد ادا کر دیا ہے ،رانا افضل،ایک امریکی اور ایک برطانوی شہری کے ورک ویزوں کی توسیع منسوخ کی گئی ہے اورڈی پورٹ کرنے کے ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں،مریم اورنگزیب، میٹروبس منصوبہ کے لئے سی ڈی اے کی اجازت لی گئی ہے ،شیخ آفتاب،قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات

جمعرات 27 مارچ 2014 07:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن اسمبلی شیخ رشید کے سوالوں کے جواب پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا افضل احمد نے ایوان کو بتایا کہ وزیرا عظم کو تمام ارکان اسمبلی نے یہ اختیار دیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اختیار کا استعمال کریں اس لئے وزیر اعظم نے توانائی سیکرٹری لگا دیا،پاکستان نے65 سال کے قرضہ میں سے6 فیصد ادا کر دیا ہے ۔

یہ آئی ایم ایف کو ادائیگی کی گئی ہے ۔رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا پیجوہو کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کوبتایا کہ رکن اسمبلی کا سوال صوبائی معاملہ ہے ۔برطانوی شہری کے ورک ویزوں کی توسیع مسنوخ کی گئی ہے اس کے بعد ان کے ویزے کی منسوخی اور ان کو ڈی پورٹ کرنے کے ضمن میں23 جولائی 2013 ء کو15 یوم کے اندر ان کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد اور سپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

رکن اسمبلی شیخ رشید احمد کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب نے ایوان کو بتایا کہ میٹروبس منصوبہ کے لئے سی ڈی اے کی اجازت لی گئی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ سی ڈی اے کی رضا مندی سے میٹرو بس چلائی جارہی ہے ۔رکن اسمبلی نگہت پروین کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت شیخ آفتاب احمد نے ایوان کو بتایا کہ وزیر اعظم معائنہ کمیشن نے رواں مالی سال کے دوران کسی ترقیاتی منصوبے کا معائنہ نہیں کیا۔

رکن اسمبلی عذرا پیچوہو کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ میرے پاس تفصیل نہیں ہے ۔رکن اسمبلی شکیلا لقمان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ قیدیوں کا تبادلہ تین ملکوں کے ساتھ ہے جن میں بھارت۔ افغانستان۔ ایران شامل ہیں ۔رکن اسمبلی شکیلا لقمان کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹریر رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر اینڈ مینجمنٹ تجارتی بینکوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ذمہ داری ہیں تاہم سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بطور ریگولیٹر نگرانی کا موثر نظام قائم کیا ہے۔

رکن اسمبلی اسد عمر کے سوالوں کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب نے ایوان کو بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں پٹرولنگ سسٹم کی تشکیل نو کی گئی ہے ۔رکن اسمبلی نفیسہ عنایت اللہ خٹک کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ منشیات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔مزاروں اور کچی آبادی میں منشیات کے خلاف آپریشن کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی اسد عمر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا کہ حکومت نے طے شدہ اہداف حاصل کر لئے ہیں ۔رکن اسمبلی بیلم حسنین کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے لئے بجٹ 1651 بلین روپے ہے ۔جی ڈی پی 2.3 فیصد جبکہ پچھلے سال8 فیصد تھا ۔خسارے کو اس سطح پر رکھنے کے لئے کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی قرضہ جات کے مختلف مدت ہے ۔

پاکستان نے65 سال کے قرضہ میں سے6 فیصد ادا کر دیا ہے ۔یہ آئی ایم ایف کو ادائیگی کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ حکومت بجلی عوام کو سبسڈی دے رہی ہے اور رواں مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کے دوران حکومت کی جانب سے حاصل کردہ قرضہ 2377.4 ملین امریکی ڈالر ہے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے دوستی پر حکومت کو امداد دی ہے اس پر تنقید نہیں کرنی چاہیے اور ملک کے اندرونی قرضہ جات سے 714.1 ارب روپے ہیں ۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مہرالنساء مزاری کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے مسٹر رابرٹ ایم کولنگ پاسپورٹ نمبر445226448 امریکی شہری اور مسٹر کیمرون جیمز میکنشن پاسپورٹ نمبر099155369 برطانوی شہری کے ورک ویزوں کی توسیع مسنوخ کی گئی ہے اس کے بعد ان کے ویزے کی منسوخی اور ان کو ڈی پورٹ کرنے کے ضمن میں23 جولائی 2013 ء کو15 یوم کے اندر ان کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کے ساتھ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ اسلام آباد اور سپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر شیریں مہر النساء مزاری کے سوال کے جواب میں انہوں نے ایوان کو بتایا کہ اس وقت ملک میں منشیات کے جرائم میں 444 ہیں اور100 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے70 افراد کی سزائے موت منسوخ کی ہے ان میں کم عمر غیر ملکی 8 ہیں رکن اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے بتایا کہ سیلز ٹیکس میں جعلی اور فرضی انفراسٹرکچر تیار کرنے والے افراد کو قانون کے مطابق بلاک کر دیا ہے اور 1.2 ارب کی ٹیکس چوری ہوئی ہے ۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں عالمی بینک سے جاری منصوبوں کے لئے20320 ملین امریکی ڈالر ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ڈی اے 168 ملین امریکی ڈالر اور آئی بی آرڈی 35.20 ملین امریکی ڈالر کی رقم استعمال کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ پانچ سے 9 سال میں غیر ملکی قرضے واپس کر سکتے ہیں اور اس طرح معاشی پالیسیاں جاری رہی ہیں۔

انہوں نے اگلے دس سال میں سرمایہ کاری کے لئے آئیڈیل ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف توسیع شدہ فنڈ1097.8 ملین ڈالر موصول ہوئے ہیں ۔رکن اسمبلی ثریا جتوئی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال کے دوران آج تک کے عرصہ کے دوران جی ایس ٹی اور پٹرولیم مصنوعات پر لگائے دیگر ٹیکسز کی مد میں ہر ایک صوبہ کو دی گئی ہے۔2012 ء میں مجموعی طور پر 205,990 ملین روپے دیئے گئے ہیں اور2012-13 ء میں215,987 اداد کئے گئے ہیں۔