فنڈز ملنے پر چار سے چھ ماہ میں ریپڈ رسپانس فورس قائم کر دیں گے، وزارت داخلہ

جمعرات 27 مارچ 2014 07:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) وفاقی حکومت نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ایک جدید‘ مکمل طور پر لیس فیڈرل ریپیڈ ریسپانس فورس کے قیام کیلئے عرصہ کا تعین بھی کردیا ہے جس کے تحت جیسے ہی وزارت داخلہ کو فنڈز ملیں گے اس کے چار سے چھ ماہ کے اندر اندر یہ فورس تشکیل دے دی جائے گی یہ فورس پولیس‘ سی اے ایف اور پاکستان مسلح افواج کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے مل کر کارروائی کرے گی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ فورس چارسے چھ ماہ میں قائم کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :