امریکا، گرد و غبار نے فینکس شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

جمعرات 27 مارچ 2014 07:08

فینکس ، ایریزونا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)امریکی ریاست ایریزونا میں گرد و غبار نے فینکس شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے سبب ٹریفک کا نظام بھی متاثر ہوا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز ایریزونا کے شہر فینکس میں تیز ہواوٴں اور گرد وغبار نے فضا گرد آلود کردی، جس کی وجہ سے حد نگاہ بھی انتہائی کم ہوگئی۔ حکام نے ممکنہ حادثے کے پیش نظر شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی کی، تاہم گرد و غبار کے اس طوفان سے پروازیں متاثر نہیں ہوئیں۔