دھاندلی ثابت ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے پی پی 136ناروال انتخابات کالعدم قراردے دئیے

جمعرات 27 مارچ 2014 07:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء) الیکشن ٹربیونل نے پی پی 136ناروال انتخابات کالعدم قراردے دئیے۔الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم علی نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست گزار کے عکیل محمد وسیم نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کرنل (ر)شجاعت علی خان دھاندلی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے درخواست پر ریٹائرڈ سیشن جج کی سربراہی میں لوکل کمیشن تشکیل دے رکھا تھا۔

لوکل کمیشن کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا کہ پی پی 136کے ریکارڈ کا معائنہ کیا گیا تو متعد پولنگ اسٹیشن کے بیلٹ پیپر کے تھیلے ہی غائب تھے۔جبکہ سینکڑوں بیلٹ پیپر بھی جعلی نکلے جس پر فاضل جج نے بیانات سننے کے بعد پی پی 136ناروال کے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو حلقہ میں 60روز میں ضمنی الیکشن کروانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :