صدر مملکت کا دورہ فیصل آباد ، سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ، نجی میڈیا کو صدر مملکت کی تمام مصروفیات کی کوریج سے روک دیا گیا ،صدر مملکت کی سکیورٹی کیلئے 5 ایس پی ، 10ڈی ایس پی ، 31انسپکٹر ،113سب انسپکٹر ،200اے ایس آئی اور 2870پولیس اہلکار تعینات کئے تھے ، روٹ تبدیل کرکے بذریعہ ہیلی کاپٹر زرعی یونیورسٹی کے میدان میں اتارا گیا

جمعرات 27 مارچ 2014 07:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)صدر مملکت ممنون حسین کے ایک روزہ دورہ فیصل آباد کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جبکہ اس موقع پر نجی میڈیا کو صدر مملکت کی تمام مصروفیات کی کوریج کرنے سے بھی روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت ایوان صنعت و تجارت کی چالیسویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تو اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جبکہ ایوان صنعت میں ہونے والی اس تقریب میں سرکاری میڈیا کے علاوہ کسی بھی پرائیویٹ میڈیا کو مدعو نہیں کیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات اور ایوان صدر کی جانب سے بھی یہ ہدایات کی گئی تھیں کہ نجی میڈیا کو اس تقریب سے دور رکھا جائے تاکہ صدر مملکت سے کوئی صحافی سوال و جواب نہ کرسکے ۔

صدر کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ان کی سکیورٹی پر 5 ایس پی ، 10ڈی ایس پی ، 31انسپکٹر ،113سب انسپکٹر ،200اے ایس آئی اور 2870پولیس اہلکار تعینات کئے گئے جبکہ صدر کو فیصل آباد ائرپورٹ سے روٹ تبدیل کرکے بذریعہ ہیلی کاپٹر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے میدان میں اتارا گیا ۔

متعلقہ عنوان :