مشرف کے خلاف غداری مقدمات، وکلاء پر فیسوں کی بارش، استغاثہ کے23 وکلاء کو2 کروڑ 5 لاکھ999 روپے فیسوں کی مد میں ادا کئے گئے ، ذرا ئع

جمعرات 27 مارچ 2014 07:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27مارچ۔ 2014ء)حکومت نے سا بق صدر مشر ف کے خلا ف غداری مقد مہ میں استغاثہ اور آئینی ٹیم کے کل23 وکلاء کو2 کروڑ 5 لاکھ999 روپے قومی خزانے سے فیسوں کی مد میں ادا کئے ، ذرا ئع کے مطا بق حکو مت کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف غداری مقدمات کی آڑ میں وکلاء پر فیسوں کی نوازشات کا سلسلہ جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

نصیر الدین خان ایک کروڑ روپے لیکر مہنگے ترین وکلاء کی فہرست میں پہلے نمبر پرجبکہ اکرم شیخ نے999 روپے فیس حاصل کی ۔

استغاثہ اور آئینی ٹیم کے کل23 وکلاء کو2 کروڑ 5 لاکھ999 روپے قومی خزانے سے فیسوں کی مد میں ادا کئے ہیں ۔بدھ کو قومی اسمبلی کو وزارت داخلہ کی جانب سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ مشرف کے خلاف بغاوت کیس میں استغاثہ ٹیم کو مجموعی طور پر ایک کروڑپانچ لاکھ روپے ادا کئے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ وکلاء آئینی ٹیم کو ایک کروڑ قومی خزانے سے ادا کئے گئے ہیں۔وکلاء کی مجموعی تعداد23 ہے۔

متعلقہ عنوان :