سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف کارروائی پرپاک فوج کی قیادت حکومت سے ناراض ہے ،چوہدری شجاعت،مشرف کیس کانتیجہ زیرونکلے گا،مقدمہ ایک پرنہیں سب پرچلناچاہئے ،نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 28 مارچ 2014 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)مسلم لیگ ق کے صدروسینیٹرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ سابق صدرپرویزمشرف کے معاملے پرفوج بھی حکومت سے ناراض ہے ،مقدمہ سب پرچلناچاہئے ،ایک شخص پرنہیں ،مشرف کیس کانتیجہ کچھ نہیں نکلے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کاکیس قوم کامسئلہ نہیں حکومت مشرف کیس کے علاوہ دیگرقوم کے مسائل کوحل کرے ۔

انہوں نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کیس کانتیجہ زیرونکلے گا۔حکومت نے غداری کامقدمہ شروع کرناہے توباقی لوگوں کوبھی غداری کے مقدمے میں شامل کرے ۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج کی قیادت بھی سابق صدرپرویزمشرف کے خلاف کیس پرحکومت سے ناراض ہے ،لہذاحکومت کوچاہئے کہ مشرف کیس کودرمیانی راستہ سے حل کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :