امریکی صد رآج سعودی عرب پہنچیں گے، سعودی فرمانروا شاہی محل میں ملاقات کریں گے

جمعہ 28 مارچ 2014 07:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء) امریکا کے صدر براک اوباما دورہ یورپ کے بعدآج جمعہ کو سعودی عرب پہنچیں گے، جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں تفصیلی ملاقات بھی کریں گے۔ امریکی صدر جمعہ کے روز سعودی عرب ہی میں قیام کریں گے اور ہفتے کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز سے ملاقات میں صدر اوباما شام کی تازہ صورت حال، ایران کے جوہری پروگرام پر جاری بات چیت، مشرق وسطیٰ کے امن مذاکرات اور مصر کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

صدر براک اوباما خادم الحرمین الشریفین کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے، جن میں دوطرفہ سیکیورٹی واقتصادی تعاون اور انسداد دہشت گردی کے موضوعات خاص طور پر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :