سعودی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اگلے ولی عہد ہوں گے

جمعہ 28 مارچ 2014 07:24

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)سعودی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز اگلے ولی عہد ہوں گے،یہ اعلان سعودی دارالحکومت ریاض میں جمعرات کو شاہی دیوان کی جانب سے جاری کردہ ایک فرمان میں کیا گیا ہے، شاہی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز ولی عہد کا عہدہ خالی ہونے کی صورت میں اگلے ولی عہد ہوں گے۔