شام: حضرت اویس قرنی کا مزار، مسجد دھماکے سے تباہ،القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم داعش نے ذمہ دار قبول کر لی

جمعہ 28 مارچ 2014 07:24

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)القاعدہ نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام ( داعش) نے شامی شہر الرقہ میں حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کا مزار اور اس سے ملحقہ مسجد عمار بن یاسر کو دھماکے سے اڑا دیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق حضرت اویس قرنی کا مزار اور اس سے متصل جامع مسجد عمار بن یاسر لبنان، عراق اور ایران سے آنے والے شیعہ مسلک زائرین کی ایک اہم زیارت گاہ سمجھے جاتے ہیں۔ جب سے الرقہ شہر پر شدت پسند تنظیم "داعش" نے قبضہ جمایا ہے تب سے وہاں پر تنظیم نے اپنی مرضی کی حکومت قائم کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :