ایران نے عرب لیگ کے اپنے خلیجی جزائر بارے بیانات کو مسترد کردیا

جمعہ 28 مارچ 2014 07:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)ایران نے خلیجی جزائر بارے عرب لیگ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے تینوں جزائر کو تہران کا حصہ قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی ترجمان مارزنی آفخام نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تینوں جزائر گریٹر ٹیونب،لبزر ٹیونب اور ابوموسیٰ ٹیونب ہمیشہ سے ایران کا حصہ تھے اور رہیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ یہ تینوں جزائر ایران کی ملکیت ہیں،واضح رہے کہ عرب لیگ کے حالیہ سربراہی اجلاس کے دوران مذکورہ تینوں جزائر کو یو اے ای کی ملکیت نہ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :