عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یوکرائن کو18بلین ڈالر قرضے کی پیشکش کردی

جمعہ 28 مارچ 2014 07:27

کیو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے یوکرائن کی ڈوبتی معاشی کشتی کو سہارا دینے کیلئے18بلین ڈالر قرض دینے کا وعدہ کیا ہے،غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کیو میں یوکرائنی حکام کے ساتھ مذاکرات کے دو ہفتوں بعد آئی ایم ایف کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ اقتصادی پالیسیوں کے باعث شرح پیداوار میں سست روی اور بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر کی سطح میں خطرناک حد تک کمی آئی ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ یوکرائن کی ڈوبتی ہوئی اقتصادی ناؤ کو بچانے کیلئے18 بلین ڈالر بطور قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے،بیان میں کہا گیا ہے کہ رقم کا تعین حتمی طور پر نہیں کیا گیا ہے،تاہم یہ چودہ سے18 بلین ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :