ملک میں بجلی کا شارٹ فال2700سو میگا واٹ پر برقرار ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 12 سے 18 گھنٹے کی طویل بجلی بندش نے عوام کا جینا دوبھرکردیا

جمعہ 28 مارچ 2014 07:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء) ملک میں بجلی کا شارٹ فال2700سو میگا واٹ پر برقرار ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں 12 سے 18 گھنٹے کی طویل بجلی بندش نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں ان دنوں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ12 گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔بیشتر علاقوں میں ہر گھنٹے بعد ایک سے دو گھنٹے کی بجلی بندش نے گھریلو اور کمرشل صارفین کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے

۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل بجلی بندش سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔فیصل آباد،گوجرانوالہ،ملتان،گجرات،شیخوپورہ،ساہیوال،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد،راجن پور اور خانیوال سمیت صوبے کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔ٹیوب ویلز بند ہونے سے زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔این ٹی ڈی سی حکام کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار آٹھ ہزار چھ سو اور طلب گیارہ ہزار تین سو میگا واٹ ہے،اسی طرح شارٹ فال بڑھ کر ستائیس سو میگا واٹ پر برقرار ہے۔

متعلقہ عنوان :