ڈالر 97روپے پر آگیا، شیخ رشید مستعفی ہوجائیں، برجیس طاہر کا اسمبلی میں مطالبہ،پیپلز پارٹی اقتدار میں آئی توقرضہ پانچ ہزار ارب تھا جب گئی تو15 ہزار ارب تھا

جمعہ 28 مارچ 2014 07:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان برجیس طاہر نے شیخ رشید سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید وعدے کی پاسداری کرتے ہوئے اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیں کیونکہ ڈالر سو روپے سے کم ہو کر97 روپے پر آگیا ہے ۔پیپلز پارٹی کے دور میں ملک کا قرضہ 10 ہزار ارب روپے تک بڑھا ہے

۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برجیس طاہر نے کہا کہ شیخ رشید احمد وعدے کا بھرم رکھتے ہوئے ڈالر 97 روپے پر آنے کے بعداستعفیٰ دیدیں۔انہوں نے کہا کہ بزنس ایڈوائزری کے اجلاس میں تحریک التواء کا معاملہ زیر بحث نہیں لایا ۔اپوزیشن بتائے پیپلز پارٹی جب اقتدار میں آئی تو پانچ ہزار ارب روپے قرضہ تھا جب انہوں چھوڑا تو ملک کا قرضہ15 ہزار ارب قرضہ چھوڑدیا ۔مسلم لیگ (ن) کو ورثے میں بہت سے مسائل ملے ہیں۔