بنگلہ دیش کے سٹیڈیم میں کسی بھی غیر ملکی جھنڈے کو لایا جا سکتا ہے ،کسی آفیشل نے جھنڈا نہ لانے کا بیان جاری نہیں کیا ،بی سی بی کی وضاحت

جمعہ 28 مارچ 2014 07:19

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیڈیم میں کسی بھی قسم کا پرچم تماشائی لا سکتے ہیں اور اس پر کوئی پابندی عائد نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز طویل باز پرس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی سیب ی نے کبھی بھی سٹیڈیم میں کسی بھی پرچم لہرانے پر پابندی نہیں لگائی تھی لیکن جھنڈے کے سائز کے حوالے سے جو پہلے قانون تھا وہ اب بھی لاگو ہوگا۔ بی سی بی نے آئی سی سی کو مزید بتایا کہ سٹیڈیم میں بڑے سائز کا جھنڈا لانا منع ہے اور ساتھ میں جھنڈے میں حریف ٹیم کے خلاف تحریر لانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :