ٹی ٹونٹی ورلڈکپ ، الیکس ہالزکی دھواں دار سنچری کی بدولت انگلینڈنے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دیدی، الیکس ہالز مین آف دی میچ قرار ،جنوبی افریقہ اپ سیٹ شکست سے بچ گیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدر لینڈ کو چھ رنز سے شکست دے کر2 قیمتی پوائنٹ حاصل کرلئے،عمران طاہر کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعہ 28 مارچ 2014 07:19

چٹاگانگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں سنسنی خیز مقابلے میں الیکس ہالزکی ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈنے سری لنکاکو6وکٹوں سے شکست دیدی ،انگلینڈنے 190رنزکاہدف آخری اوورمیں حاصل کیا۔انگلینڈٹاس جیت کرپہلے سری لنکاکوبیٹنگ کی دعوت دی ،سری لنکاکاآغازاچھانہ رہا،4رنزپر پریرا اآوٴٹ ہوگئے ،اس کے بعدتجربہ کارجے وردھنے اوردلشان کے درمیان شاندارپارٹنرشپ ہوئی ،دونوں کھلاڑیوں نے انگلش باوٴلروں کی خوب پٹائی کی ،انگلش فیلڈروں نے کئی کیچ ڈراپ کئے جس کی بدولت سری لنکاکی ٹیم 20اوورمیں 189رنزبنائے اور190رنزکاٹارگٹ انگلینڈکودیا۔

انگلینڈنے بھی اپنی اننگزشروع کی اورکھلاڑی پہلے ہی اوورمیں گیندکی رنزکے پویلین لوٹ گئے اس کے بعد مورگن اورا لیکس ہالز کے درمیان شاندارپارٹنرشپ ہوئی دونوں کھلاڑی اپنی ٹیم کوفتح کے قریب لے آئے مورگن 57رنزبناکرآوٴٹ ہوئے الیکس ہالزنے جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی ،60گیندوں پراپنی سنچری مکمل کی۔

(جاری ہے)

آخری اوورمیں انگلینڈکو7رنزدرکارتھے ،سنچری بنانے والے الیکس نے چھکالگاکرانگلینڈکو6وکٹوں سے کامیابی دلادی ان کوشاندارکارکردگی پرمین آف دی میچ کاایوارڈدیاگیا،ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2014ء میں الیکس سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی نہیں ۔

ادھرورلڈ کپ ٹی 20کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدر لینڈ کو چھ رنز سے شکست دے کر2 قیمتی پوائنٹ حاصل کرلئے ہیں اور اپ سیٹ شکست سے بچ گیا، عمران طاہر کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 145رنز بنائے ۔ افریقہ کی طرف سے ہاشم آملہ 43رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے ، نیدر لینڈ کی طرف سے احسان ملک نے شاندار باؤلنگ کی اور 19رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کیں اور جنوبی افریقہ کی ٹیم کو بڑا ٹارگٹ دینے سے روک دیا ۔

146 رنز کے تعاقب میں نیدر لینڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور جنوبی افریقہ کے باؤلروں کی خوب دھنائی کی نیدر لینڈ کی طرف سے اسٹیفن مائی برگ نے 51رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔نیدر لینڈ جیت کے قریب پہنچ کر ناتجربہ کاری کی وجہ سے میچ ہار گیا ۔ نیدر کو دس بالوں پر 7رنز درکار تھے لیکن اس کی پوری ٹیم 139رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے عمران طاہر نے چار اور ڈیل سٹین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ جنوبی افریقہ نے میچ چھ رنز سے جیت کر دو قیمتی پوائنٹ حاصل کرلئے ہیں اور اپ سیٹ شکست سے بچ گیا ۔ عمران طاہر کو شاندار باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :