ویمن کرکٹ، آسٹریلیا کی میگ لیننگ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا، دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیلی

جمعہ 28 مارچ 2014 07:19

سلہٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28مارچ۔ 2014ء )آسٹریلیا ویمن ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ میگ لیننگ نے بنگلہ دیش میں جاری چوتھے ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں 126 رنز کی تاریخ ساز اننگ کھیلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو آئرلینڈ ویمن کے خلاف کھیلے گئے میچ میں میگ نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چھکوں اور 18 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی اننگز کھیلی، وہ ویمن ٹی ٹونٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والی دنیا کی تیسری کھلاڑی بن گئیں تاہم انہوں نے انفرادی طور پر لمبی اننگز کھیلنے کا جنوبی افریقہ کی فرٹز کا عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، فرٹز نے 2010ء میں ہالینڈ کے خلاف 116 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ عنوان :