پی آئی اے سے ملازمین فارغ نہیں کئے جائینگے،شجاعت عظیم ، 8بوئنگ اے 320طیارے 31جولائی تک پاکستان پہنچ جائینگے ، میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:23

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ 8بوئنگ اے 320طیارے 31جولائی تک پاکستان پہنچ جائینگے ،پی آئی اے سے ملازمین فارغ نہیں کئے جائینگے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے 8بوئنگ اے 320طیاروں کو مشرق وسطیٰ خصوصاً سعودی عرب مسقط بحرین کے روٹ پر بھیجا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بے نظیر انٹرنیشنل ائرپورٹ کے انفراسٹرکچر میں تبدیلی لائی جارہی ہے آئندہ چار ماہ میں ملتان ائرپورٹ پر کام مکمل کرلیا جائے گا ، کوئٹہ ائرپورٹ کا رن وے کی تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے جس سے مکمل کرلیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ائرپورٹ کی توسیع کا پی سی ون بھی تیار کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پی آئی اے ملازمین کو فارغ نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال دھند کی وجہ سے کئی پروازیں متاثر ہوئیں اس معاملے سے نمٹنے کیلئے بھی نیا سسٹم لگایا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :