کراچی ،آئی ایم ایف نے پاکستان کو 55کروڑ 50لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی ، رقوم مرکزی بینک کے اکاوٴنٹ میں منتقل

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:26

کراچی (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء) آئی ایم ایف نے پاکستان کو 55کروڑ 50لاکھ ڈالر کی ادائیگی کردی ہے، آئی ایم ایف نے یہ رقم نئے قرض پروگرام کے تحت دی ہے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق موجودہ حکومت کے برسراقتدار آتے ہی پاکستان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ دستخط کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کی تیسری قسط مرکزی بینک کے اکاوٴنٹ میں منتقل ہو گئی ہے اور 55کروڑ 50لاکھ ڈالر پاکستانی زرمبادلہ ذخائر میں جمع ہوگئے ہیں۔ زرائع کا کہنا ہے کہ اس رقم کے ملنے سے پاکستان کو بڑھتے ہوئے رواں کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی استحکام آئے گا ۔