ملائیشیالاپتہ طیارہ، ممکنہ ملبہ تجزیے کے لیے بھیج دیا گیا،یہ واضح نہیں کہ آیا یہ اسی تباہ شدہ طیارے کا حصہ ہے

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:13

کینبرا(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)جنوبی بحر ہند میں ممکنہ طور پر گر کر تباہ ہو جانے والے ملائیشیائی ایئر لائنز کے طیارے کے ملبے کی تلاش کا کام جاری ہے۔ جمعے کے دن آسٹریلوی میری ٹائم کے حکام نے بتایا ہے کہ سمندر کی سطح پر تیرتے ہوئے کچھ رنگ برنگے ٹکڑے اکٹھے کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم یہ واضح نہیں کہ آیا یہ اسی تباہ شدہ طیارے کا حصہ ہیں۔ حکام کے مطابق ان ٹکڑوں کا تجزیہ کرنے کے بعد معلوم ہو سکے گا کہ یہ پرواز نمبر ایم ایچ 370 کا ملبہ ہیں یا نہیں۔ قبل ازیں اس بوئنگ 777 کے ملبے کی تلاش کا علاقہ جمعے کے روز تبدیل کر دیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق تلاش کے علاقے کی تبدیلی ’نئی قابل بھروسہ معلومات‘ ملنے کے تناظر میں کی گئی تھیں۔