چینی صدر کا دورہ یورپ، آج جرمنی پہنچ گئے

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:14

برلن (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)چین کے صدر شی جِن پِنگ دورہ یورپ کے تیسرے مرحلے میں جمعہ کو جرمنی پہنچ گئے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جرمنی ہے۔ اس دو روزہ دورے کے موقع پر وہ چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شی سے ملاقات میں جرمن رہنماوٴں کی جانب سے چین میں انسانی حقوق کی صورتِ حال کا کھلے عام تذکرہ متوقع نہیں ہے، البتہ تجارتی امور بات چیت پر حاوی رہیں گے۔ شی ایسے موقع پر جرمنی پہنچ رہے جب برلن حکومت ایک ہفتے بعد ہی بیجنگ حکومت کے ایک منحرف فنکار آئی وے وے کے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کرنے جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :