بھارت کا زمین سے زمین تک مار کرنیوالے میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ ،میزائل 350 کلو میٹر تک مار کرنے اور نیو کلیئر وارڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:14

چندی پور( اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء ) بھارت نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ چندی پور کے مقام پر کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ میزائل 350 کلو میٹر تک مار کرنے نیو کلیئر وارڈ ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پرتھوی ٹو میزائل میں اینٹی بیلسٹک میزائل کو مار گرانے کی خصوصیات بھی موجود ہیں۔پرتھوی بھارت کا پہلا میزائل ہے جسے مکمل طور پر بھارت میں تیار کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت اس سے قبل بھی پرتھوی میزائل کے کئی تجربات کرچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :