بھارت کا سی 130 طیارہ گر کر تباہ، پا ئلٹ سمیت 5 کمانڈو ہلاک،طیارہ حال ہی میں امریکہ سے خریدا گیا تھا،حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:16

نئی دہلی (اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بھارتی فضائیہ کا طیارہ سی130 سپر ہرکولیس گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پا ئلٹ سمیت 5 بھارتی کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کا طیارہ سی 130 ہرکولیس بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے قریب گوالیار میں پرواز پر تھا کہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پا ئلٹ سمت 5 کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔

سی 130 ہر کولیس طیارہ بھارت نے حال ہی میں امریکہ سے خریدا تھا ۔بھارتی فضائیہ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد صورت حال واضح ہو جائے گی کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا ہے بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیا پردیش کی سرحدی حدود میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کو بھارتی فضائیہ نے ملائیشیا کے لاپتہ طیارے ایم ایچ 370 کی تلاش کے لئے بھی استعمال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :