قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین کے انتخاب کے لئے کورم پورا کرنے میں مشکلات، کمیٹی نے متفقہ طور پر عمر ایوب کو چئیرمین منتخب کر لیا

ہفتہ 29 مارچ 2014 07:11

اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبار آن لائن۔29مارچ۔ 2014ء)قو می سمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں چئیرمین کے انتخاب کے لئے کورم پورا کرنے میں مشکلات ، بمشکل کورم پورا ہونے پر کمیٹی نے متفقہ طور پر ممبر عمر ایوب کو چئیرمین منتخب کر لیا گیا ،سیکریٹری قومی اسمبلی کرامت نیازی نے انتخاب کرایا ، کمیٹی میں صرف پانچ ممبر نے شرکت کی ۔جمعہ کے روز خزانہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چئیرمین کا انتخاب کیا گیا ۔

(جاری ہے)

قو می اسمبلی کا اجلاس ہوونے کے باوجود اراکین کی عدم دلچسپی کے باعث کورم پورا نہیں ہو رہا تھا تاہم بامشکل کورم پورا ہونے کے بعد کمیٹی کے چئیرمین کا انتخاب کرایا گیا ۔ انتخاب سیکریٹری قومی اسمبلی کرامت نیا زی نے کرایا ۔ممبر کمیٹی رانا شمیم نے عمر ایوب کا نام چئیرمین کمیٹی کے لئے تجویز کیا جس کو متفقہ طور پر منتخب کر لیا گیا ۔عمر ایوب نے کمیٹی کا چئیرمین بننے کے بعد ممبران کی جانب سے چئیرمین منتخب کیے جانے پر شکریہ ادا کیا ۔کمیٹی کے اجلاس میں صرف مسلم لیگ (ن) کے پانچ اراکین نے شرکت کی